مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10339
باب: بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ عنبر میں زکوٰۃ نہیں ہے
من قال: ليس في العنبر زكاة
حدیث نمبر: 10339
١٠٣٣٩ - حدثنا وكيع عن سفيان الثوري عن ابن طاوس عن أبيه أن ابن عباس سئل عن العنبر فقال: إن كان فيه شيء ففيه الخمس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاوس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عنبر کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا اگر اس میں کچھ (واجب) ہے تو اس میں خمس ہے۔