مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في المصدق ما يصنع بالغنم باب: زکوٰۃ لینے والا بکریوں کی زکوٰۃ میں کیا رویہ اختیار کرے
حدیث نمبر: 10261
١٠٢٦١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن الحكم قال: كان المصدق يصدع الغنم صدعين، فيختار صاحب الغنم خير الصدعين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم ارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا بکریوں کو دو حصوں میں بانٹ لے گا اور بکریوں کا مالک بہتر والے حصے کو اختیار کرے گا۔ (دوسرے حصے کو زکوٰۃ وصول کرنے والا لے گا)