مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في الرجل (تكون) له الغنم في المصر (يحتلبها) باب: ’’اس آدمی کے بارے میں فقہاء کیا فرماتے ہیں جس نے شہر میں بکریاں رکھی ہوں اور ان کا دودھ استعمال کرتا ہو‘‘
حدیث نمبر: 10248
١٠٢٤٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي ليلى عن رجل عن مجاهد في الرجل (تكون) (١) له (أربعون) (٢) شاة في المصر (يحتلبها) (٣) قال: ليس عليه (صدقة) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے شہر میں چالیس بکریاں پالی ہوں اور ان کا دودھ استعمال کرتا ہو تو اس پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ص، ز]: (يكون).
(٢) في [ز]: (أربعين).
(٣) في [ص، ز]: (يحلبها).
(٤) في [ص]: (صدفة).