مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في صدقة الغنم متى تجب فيها وكم فيها باب: بکریوں پر کب اور کتنی زکوٰۃ فرض ہے؟
حدیث نمبر: 10237
١٠٢٣٧ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا بلغت أربعين ففيها شاة حتى (تبلغ) (١) عشرين ومائة فإذا زادت واحدة ففيها [شاتان إلى مائتين ⦗١٩٤⦘ فإذا زادت واحدة ففيها] (٢) ثلاث (شياه) (٣) إلى ثلاثمائة فإذا زادت ففي كل مائة شاة شاة (وسقطت) (٤) الأربعون.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ چالیس سے لے کر ایک سو بیس بکریوں پہ ایک بکری زکوٰۃ ہے، پھر جب ایک سو بیس سے زائد ہوجائیں تو اس پر دو بکریاں ہیں دو سو تک پھر اگر دو سو سے زائد ہوجائیں تو تین سو تک تین بکریاں ہیں، اور اگر بکریاں اس سے بھی زائد ہوجائیں تو ہر سو پر ایک بکری زکوٰۃ ہے، اور چالیس (سے کم) ساقط ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (يبلغ).
(٢) سقط من: [أ، ص].
(٣) سقط من: [أ، ح، ب، ص، ز].
(٤) في [ص]: سقط.