مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال: ليس فيما دون الخمس من الإبل (صدقة) باب: بعض حضرات جو یہ فرماتے ہیں کہ پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 10163
١٠١٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن أبي إسحاق عن عاصم عن علي قال: إن لم (تكن) (١) (لك) (٢) إلا أربع من الذود فليس فيها صدقة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب تمہارے پاس چار ذود اونٹوں کے علاوہ کچھ نہ ہو (وہ اونٹ جن کی عمر تین سے لیکر دس تک ہو) تو ان پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ح، ص، ك]: (يكن).
(٢) في [أ، ب، ص، ز، ك] زيادة: (لك).