حدیث نمبر: 10147
١٠١٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عبيدة قال: سألت إبراهيم عن رجل له مائة درهم [وعشرة دنانير؟ قال: يزكي من المائة (بدرهمين) (١) (ونصف) (٢) و (من) (٣) الدنانير (بربع) (٤) دينار.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کسی کے پاس سو درھم اور دس دینار ہوں تو اس پر کتنی زکوٰۃ ہے ؟ آپ نے فرمایا : سو دراہم میں اڑھائی درہم اور دینار میں ربع دینار زکوٰۃ ادا کرے گا۔ راوی کہتے ہیں کہ کہ پھر میں نے امام شعبی سے یہی سوال کیا ! انہوں نے فرمایا : اکثر کو اقل پر محمول کریں گے یا فرمایا (راوی کو شک ہے) اقل کو اکثر پر محمول کریں گے، اور جب وہ نصاب زکوٰۃ کی مقدار کو پہنچ جائیں تو اس میں زکوٰۃ ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ك، ز، ح]: (درهم).
(٢) سقط من [هـ].
(٣) ساقطة من [أ] وفي [ب]: (بياض).
(٤) في [أ، ب، ك، ز، ح]: (ربع).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10147
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10147، ترقيم محمد عوامة 9978)