مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10004
باب: روزہ دار افطاری کے وقت کیا کہے؟
ما قالوا في الصائم إذا أفطر ما يقول
حدیث نمبر: 10004
١٠٠٠٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن أبي (زهرة) (١) قال: كان النبي ﷺ إذا صام ثم أفطر قال: "اللهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زہرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو یہ فرماتے : اے اللہ ! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق پر افطار کیا۔
حواشی
(١) في [ك، و، ز، أ، ح]: (زهرة) وفي [هـ، ص]: (هريرة).