مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في الصائم إذا أفطر ما يقول باب: روزہ دار افطاری کے وقت کیا کہے؟
حدیث نمبر: 10004
١٠٠٠٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن أبي (زهرة) (١) قال: كان النبي ﷺ إذا صام ثم أفطر قال: "اللهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زہرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو یہ فرماتے : اے اللہ ! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق پر افطار کیا۔ حضرت ربیع بن خثیم افطاری کے وقت کہا کرتے تھے : تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے توفیق دی تو میں نے روزہ رکھا اور اس نے مجھے رزق دیا اور میں نے افطار کیا۔
حواشی
(١) في [ك، و، ز، أ، ح]: (زهرة) وفي [هـ، ص]: (هريرة).