کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جانوروں کے چہرے پر داغنے سے ممانعت کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1392
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ پر مارنے اور منہ پر داغ دینے سے منع فرمایا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1392
حدیث نمبر: 1393
ابوعبداللہ آصف
´ناعم بن ابی عبداللہ مولیٰ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدھا دیکھا جس کے منہ پر داغ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ناپسند کیا اور ابن عباس نے کہا کہ اللہ کی قسم میں داغ نہیں دیتا مگر اس جگہ پر جو منہ سے بہت دور ہے ( یعنی پٹھا وغیرہ ) اور اپنے گدھے کو داغ دینے کا حکم کیا تو پٹھوں پر داغ دیا گیا اور سب سے پہلے آپ ( ابن عباس ) نے ہی پٹھوں پر داغا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1393