کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جانوروں کے گلے میں موجود ” ہار “ کاٹ دینا ۔
حدیث نمبر: 1389
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیغام پہنچانے والے کو بھیجا ۔ عبداللہ بن ابی بکر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اس قاصد نے یہ کہا جبکہ لوگ اس وقت اپنے سونے کے مقامات میں تھے ، کہ کسی اونٹ کے گلے میں تانت کا ہار یا ہار نہ رہے مگر اس کو کاٹ ڈالیں ۔ مالک نے کہا کہ میں خیال کرتا ہوں کہ یہ نظر نہ لگنے کے خیال سے ڈالتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1389