کتب حدیث › مختصر صحيح بخاري › ابواب › باب: جمعہ کے دن مسواک کرنا ( مسنون ہے ) ۔
❮
❯
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مجھے اپنی امت کے لوگوں کی تکلیف و مشقت کا خیال نہ ہوتا تو بیشک انھیں ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دیتا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 498
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ( ایک مرتبہ ہم لوگوں سے ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے تمہیں مسواک ( کی فضیلتوں ) کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 499