حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَأَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، ثنا أَبَانُ بْنُ صَمْعَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ، يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي حَبِيبَةُ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ، قَالَتْ: كُنْتُ قَاعِدَةً فِي بَيْتِ عَائِشَةَ فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةُ أَطْفَالٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ»
ترجمہ
سیدہ حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں بیٹھی تھی کہ نبی کریم ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: ”جس مسلمان میاں بیوی کے تین بچے فوت ہو جائیں جو ابھی بلوغت کو نہ پہنچے ہوں، تو اللہ ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل سے ان دونوں کو جنت میں داخل کر دے گا۔“
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ الشَّاعِرُ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَسَّانَ، يُحَدِّثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي حَبِيبَةُ، أَنَّهَا: كَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهَا فَقَالَ: «مَا مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا جِيءَ بِهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُوقَفُوا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ فَيُقَالُ لَهُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ فَيَقُولُونَ حَتَّى يَدْخُلَ آبَاؤُنَا فَيُقَالُ لَهُمِ ادْخُلُوا أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْجَنَّةَ»
ترجمہ
سیدہ حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھیں کہ نبی کریم ﷺ تشریف لائے اور ان کے ہاں داخل ہوئے تو فرمایا: ”جس مسلمان میاں بیوی کے تین بچے فوت ہو جائیں جو ابھی بلوغت کو نہ پہنچے ہوں، تو انہیں قیامت کے دن لایا جائے گا، یہاں تک کہ انہیں جنت کے دروازے پر کھڑا کر دیا جائے گا، تو ان سے کہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ، تو وہ کہیں گے: جب تک ہمارے والدین داخل نہ ہو جائیں، تو ان سے کہا جائے گا: تم اور تمہارے والدین سب جنت میں داخل ہو جاؤ۔“