کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ عُتْبَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: «شُغِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْعَصْرِ فَصَلَّاهُمَا بَعْدَ الْعَصْرِ»
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی کریم ﷺ (کسی کام میں) مشغول ہونے کی وجہ سے عصر سے پہلے کی دو رکعتیں نہ پڑھ سکے تو انہیں عصر کے بعد پڑھا۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ، حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، ثنا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ «يُبَاشِرُهَا وَهُوَ صَائِمٌ»
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ روزے کی حالت میں انہیں چھوتے (بوسہ وغیرہ دیتے) تھے۔