کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: زہری کی عروہ کے واسطے سے، سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے واسطے سے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنِي مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَبَ خُصُومَةٍ عِنْدَ بَابِ أُمِّ سَلَمَةَ فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ: «إِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ، وَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَعْلَمَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ، فَأَقْضِي لَهُ بِمَا أَسْمَعُ، وَأَظُنُّهُ صَادِقًا، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِشَيْءٍ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ، فَإِنَّهَا قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ، فَلْيَأْخُذْهَا أَوْ لِيَدَعْهَا» .
ترجمہ
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہما اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے دروازے پر جھگڑے کا شور سنا تو آپ ﷺ ان کی طرف نکل کر تشریف لائے اور فرمایا: ”تم لوگ اپنے جھگڑے میرے پاس لاتے ہو، حالانکہ میں بھی ایک انسان ہوں، ہو سکتا ہے تم میں سے کوئی اپنی دلیل بیان کرنے میں دوسرے سے زیادہ چرب زبان ہو، تو میں اسی کے حق میں فیصلہ کر دوں جو سنوں اور اسے سچا سمجھوں۔ پس جس کے حق میں، میں نے اس کے بھائی کے حق میں سے کچھ فیصلہ دے دیا ہو تو وہ آگ کا ایک ٹکڑا ہے، چاہے وہ اسے لے لے یا چھوڑ دے۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ جَلَبَةَ خُصُومٍ بِبَابِ أُمِّ سَلَمَةَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ فَذَكَرَ مِثْلَهُ
ترجمہ
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہما اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے دروازے پر جھگڑنے والوں کا شور سنا تو آپ ﷺ ان کی طرف نکل کر تشریف لائے، پھر اسی طرح ارشاد فرمایا۔