کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: ربعی بن حراش کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ سَاهِمُ الْوَجْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَالِي أَرَاكَ سَاهِمَ الْوَجْهِ؟ قَالَ: «الدَّنَانِيرُ الَّتِي أَتَوْنَا بِهَا، نُسِّيتُهَا فِي خَصْمِ فِرَاشِي، نُسِّيتُ أَنْ أَقْسِمَهَا قَبْلَ أَنْ أُمْسِيَ» .
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے جبکہ آپ ﷺ کا چہرہ فکرمند تھا، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا بات ہے کہ میں آپ کو فکرمند دیکھ رہی ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اشرفیاں جو ہمارے پاس لائی گئی تھیں، وہ مجھے اپنے بستر کے کونے میں بھول گئیں، مجھے یاد نہ رہا کہ شام ہونے سے پہلے انہیں تقسیم کر دوں۔“
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا يَحْيَى بْنُ دَاوُدَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ بْنُ مَرْدَانِبَةَ، ثنا رُقْيَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بھی اسی طرح کی حدیث مروی ہے۔