کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: مسعر بن کدام کی، عون بن ابی جحیفہ کے واسطے سے، ان کے والد سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، ثنا مِسْعَرٌ، ثنا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ بَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ، أَوْ شَبِيهٌ بِالْعَنَزَةِ، وَالطَّرِيقُ مِنْ وَرَائِهَا وَالْمَارَّةُ»
ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ابطح میں نماز پڑھی جبکہ آپ ﷺ کے سامنے ایک نیزہ یا اس سے ملتی جلتی کوئی چیز (بطور سترہ) گڑی ہوئی تھی، اور راستہ اور آنے جانے والے اس کے پیچھے سے گزر رہے تھے۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى إِلَى الْعَنَزَةِ وَالطَّرِيقُ مِنْ وَرَائِهَا»
ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے نیزے کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی جبکہ راستہ اس کے پیچھے سے تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ أَنَسُ بْنُ سَالِمٍ الْخَوْلَانِيُّ، وأَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَرِّحٍ قَالَا: ثنا الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مُسَرِّحٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ جَعْفَرٌ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ قَبَّلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ ثُمَّ قَالَ: «مَا أَدْرِي أَنَا بِقُدُومِ جَعْفَرٍ أُسَرُّ أَوْ بِفَتْحِ خَيْبَرَ»
ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ حبشہ کی سرزمین سے واپس رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا، پھر فرمایا: ”مجھے نہیں معلوم کہ میں جعفر کی آمد سے زیادہ خوش ہوں یا خیبر کی فتح سے۔“