المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مسعر بن كدام، عن عون بن أبي جحيفة، عن أبيه باب: مسعر بن کدام کی، عون بن ابی جحیفہ کے واسطے سے، ان کے والد سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18462
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، ثنا مِسْعَرٌ، ثنا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ بَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ، أَوْ شَبِيهٌ بِالْعَنَزَةِ، وَالطَّرِيقُ مِنْ وَرَائِهَا وَالْمَارَّةُ»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ابطح میں نماز پڑھی جبکہ آپ ﷺ کے سامنے ایک نیزہ یا اس سے ملتی جلتی کوئی چیز (بطور سترہ) گڑی ہوئی تھی، اور راستہ اور آنے جانے والے اس کے پیچھے سے گزر رہے تھے۔