حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ سُلَيْمٍ الْكِنَانِيُّ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَمِّهِ مِخْمَرِ بْنِ حَيْدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا شُؤْمَ، وَقَدْ يَكُونُ الْيُمْنُ فِي ثَلَاثٍ: فِي الْمَرْأَةِ، وَالْفَرَسِ، وَالدَّارِ "
ترجمہ
سیدنا مخمر بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”بدشگونی کوئی چیز نہیں، البتہ برکت تین چیزوں میں ہو سکتی ہے: عورت میں، گھوڑے میں، اور گھر میں۔“
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْجُمَاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَمِّهِ مِخْمَرِ بْنِ حَيْدَرٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي " أَغِيبُ الشَّهْرَ عَنِ الْمَاءِ وَمَعِي أَهْلِي فَأُصِيبُ مِنْهُمْ؟ قَالَ: «نَعَمْ» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَغِيبُ أَشْهُرًا، قَالَ: «وَإِنْ غِبْتَ ثَلَاثِينَ سَنَةً»
ترجمہ
سیدنا مخمر بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں مہینہ بھر پانی کی جگہ سے دور رہتا ہوں اور میرے ساتھ میرے گھر والے ہوتے ہیں تو کیا میں ان سے مباشرت کر سکتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں کئی مہینوں تک دور رہتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگرچہ تیس سال تک دور رہو۔“