کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا مسعود ابومحمد انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هِشَامٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْخَزْرَجِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ: أَبُو مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ وَاسْمُهُ مَسْعُودُ بْنُ أَوْسِ بْنِ أَصْرَمَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ غَنْمِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ "
ترجمہ
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: بدر میں شریک ہونے والے انصار میں سے، بنو خزرج میں سے، پھر بنو نجار میں سے، ابومحمد انصاری بھی تھے جن کا نام مسعود بن اوس بن اصرم بن زید بن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجار تھا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْمَعَافِرِيُّ، عَنْ مَوْلًى لِرَفِيعِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ رَجُلًا، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى جَارِيَةً بَرْبَرِيَّةً بِمِائَتَيْ دِينَارٍ، فَبَعَثَ بِهَا إِلَى أَبِي مُحَمَّدٍ الْبَدْرِيِّ - مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ بَدْرِيًّا - فَوَهَبَ لَهُ الْجَارِيَةَ الْبَرْبَرِيَّةَ، فَلَمَّا جَاءَتْهُ قَالَ: «هَذِهِ مِنَ الْمَجُوسِ الَّتِي نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُمْ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا» فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ رَجُلًا، فَحَدَّثَنِي أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ «أَنَّ عَمًّا لَهُ مَاتَ بِالْمَغْرِبِ وَكَانَ بَدْرِيًّا»
ترجمہ
سیدنا ابومحمد بدری رضی اللہ عنہ - نبی کریم ﷺ کے اصحاب میں سے، بدری صحابی - کی طرف ایک بربر لونڈی بھیجی گئی، جسے انہیں تحفے میں دیا گیا، جب وہ ان کے پاس آئی تو انہوں نے فرمایا: ”یہ ان مجوس میں سے ہے جن سے نبی کریم ﷺ نے منع فرمایا اور جو شرک کرتے ہیں۔“
راوی کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث ایک آدمی کو سنائی تو اس نے مجھے بتایا کہ یحییٰ بن سعید نے اسے بتایا کہ ان کا ایک چچا مغرب میں فوت ہوا اور وہ بدری صحابی تھے۔
راوی کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث ایک آدمی کو سنائی تو اس نے مجھے بتایا کہ یحییٰ بن سعید نے اسے بتایا کہ ان کا ایک چچا مغرب میں فوت ہوا اور وہ بدری صحابی تھے۔