حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَتَّاتُ الْكُوفِيُّ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ صَالِحٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ مِرْدَاسٍ الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ أَسْلَافًا حَتَّى لَا يَبْقَى إِلَّا حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ، لَا يُبَالِي اللهُ بِهِمْ»
ترجمہ
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نیک لوگ ایک ایک کر کے پہلے چلے جائیں گے یہاں تک کہ صرف ردی لوگ باقی رہ جائیں گے، جیسے کھجور اور جو کی ردی، اللہ کو ان کی کوئی پروا نہیں ہو گی۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَا: ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنْ بَيَانَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ مِرْدَاسٍ الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ أَسْلَافًا، وَيُقْبَضُ الصَّالِحُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، حَتَّى تَبْقَى حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ، لَا يُبَالِي اللهُ بِهِمْ»
ترجمہ
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”نیک لوگ ایک ایک کر کے پہلے چلے جائیں گے، اور نیک لوگ ایک کے بعد ایک اٹھائے جاتے رہیں گے، یہاں تک کہ صرف ردی لوگ باقی رہ جائیں گے، جیسے کھجور اور جو کی ردی، اللہ کو ان کی کوئی پروا نہیں ہو گی۔“