حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَّانٍ الْكِنَانِيُّ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ مُسْلِمٍ التَّمِيمِيُّ، أَنَّ أَبَاهُ، حَدَّثَهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا صَلَّيْتَ الصُّبْحَ فَقُلْ قَبْلَ أَنْ تُكَلِّمَ أَحَدًا: اللهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّكَ إِنْ مُتَّ مِنْ يَوْمِكَ كُتِبَ لَكَ جِوَارٌ مِنَ النَّارِ، وَإِذَا صَلَّيْتَ الْمَغْرِبَ فَقُلْ قَبْلَ أَنْ تُكَلِّمَ أَحَدًا مِثْلَ ذَلِكَ، فَإِنَّكَ إِنْ مُتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ كُتِبَ لَكَ جِوَارٌ مِنَ النَّارِ "
ترجمہ
سیدنا مسلم بن حارث بن بدل تمیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم فجر کی نماز پڑھو تو کسی سے بات کرنے سے پہلے سات بار کہو: اے اللہ! مجھے جہنم سے پناہ دے۔ کیونکہ اگر تم اسی دن مر گئے تو تمہارے لیے جہنم سے پناہ لکھ دی جائے گی، اور جب تم مغرب کی نماز پڑھو تو کسی سے بات کرنے سے پہلے اسی طرح کہو، کیونکہ اگر تم اسی رات مر گئے تو تمہارے لیے جہنم سے پناہ لکھ دی جائے گی۔“
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبُو مُسْهِرٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: ثنا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَّانٍ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ مُسْلِمٍ التَّمِيمِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ، فَلَمَّا هَجَمْنَا عَلَى الْقَوْمِ تَقَدَّمْتُ أَصْحَابِي عَلَى فَرَسِي فَاسْتَقْبَلَنَا النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ يَضِجُّونَ، فَقُلْتُ لَهُمْ: تُرِيدُونَ أَنْ تُحَرِّزُوا أَنْفُسَكُمْ؟، قَالُوا: نَعَمْ، قُلْتُ: قُولُوا: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فَقَالُوهَا، فَجَاءَ أَصْحَابِي فَلَامُونِي، فَقَالُوا: أَشْرَفْنَا عَلَى الْغَنِيمَةِ فَمَنَعْتَنَا، ثُمَّ انْصَرَفْنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «مَا تَدْرُونَ مَا صَنَعَ؟، لَقَدْ كَتَبَ اللهُ لَهُ مِنْ كُلِّ إِنْسَانٍ كَذَا وَكَذَا مِنَ الْأَجْرِ» ، ثُمَّ أَدْنَانِي مِنْهُ، فَقَالَ: " إِذَا صَلَّيْتَ صَلَاةَ الْغَدَاةِ فَقُلْ قَبْلَ أَنْ تُكَلِّمَ أَحَدًا: اللهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّكَ إِنْ مُتَّ مِنْ يَوْمِكَ ذَلِكَ كَتَبَ اللهُ لَكَ بِهَا جِوَارًا مِنَ النَّارِ، وَإِذَا صَلَّيْتَ الْمَغْرِبَ فَقُلْ قَبْلَ أَنْ تُكَلِّمَ أَحَدًا: اللهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّكَ إِنْ مُتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ كَتَبَ اللهُ لَكَ جِوَارًا مِنَ النَّارِ "
ترجمہ
سیدنا مسلم بن حارث بن بدل تمیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک دستے میں بھیجا، جب ہم نے دشمن پر یلغار کی تو میں اپنے ساتھیوں سے آگے اپنے گھوڑے پر بڑھ گیا، تو ہمارے سامنے عورتیں اور بچے شور مچاتے ہوئے آئے، میں نے ان سے کہا: کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے آپ کو محفوظ کر لو؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ میں نے کہا: کہو: اَشْھَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں)، اور یہ کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں، تو انہوں نے یہ کلمات کہہ دیے۔ پھر میرے ساتھی آئے اور مجھے ملامت کرنے لگے، انہوں نے کہا: ہم غنیمت کے قریب پہنچ چکے تھے مگر تم نے ہمیں روک دیا۔ پھر ہم رسول اللہ ﷺ کی طرف واپس ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کیا معلوم اس نے کیا کِیا؟ اللہ نے اس کے لیے ہر انسان کے بدلے اتنا اتنا اجر لکھ دیا ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے مجھے اپنے قریب کیا اور فرمایا: ”جب تم صبح کی نماز پڑھو تو کسی سے بات کرنے سے پہلے سات بار کہو: اے اللہ! مجھے جہنم سے پناہ دے۔ کیونکہ اگر تم اسی دن مر گئے تو اللہ تمہارے لیے اس کی وجہ سے جہنم سے پناہ لکھ دے گا، اور جب تم مغرب کی نماز پڑھو تو کسی سے بات کرنے سے پہلے سات بار کہو: اے اللہ! مجھے جہنم سے پناہ دے۔ کیونکہ اگر تم اسی رات مر گئے تو اللہ تمہارے لیے جہنم سے پناہ لکھ دے گا۔“
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَسَّانٍ الْكِنَانِيُّ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ مُسْلِمٍ التَّمِيمِيُّ، عَنْ أَبِيهِ،: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ لَهُ كِتَابًا بِالْوَصَاةِ إِلَى مَنْ بَعْدَهُ مِمَّنْ وَلَّاهُ اللهُ الْأَمْرَ وَخَتَمَ عَلَيْهِ»
ترجمہ
سیدنا مسلم بن حارث بن بدل تمیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے لیے ایک وصیت نامہ لکھا جو ان لوگوں کے نام تھا جنہیں اللہ بعد میں اقتدار عطا کرے، اور اس پر مہر لگا دی۔