کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: قاسم بن محمد ثقفی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيِّ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ: «أَرَاهُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا بَلَغَ مَسْحَ رَأْسِهِ وَضَعَ كَفَّيْهِ عَلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ ثُمَّ بَلَغَ بِهِمَا حَتَّى بَلَغَ الْقَفَا، ثُمَّ رَدَّهُمَا حَتَّى بَلَغَ الْمَكَانَ الَّذِي مِنْهُ بَدَأَ»
ترجمہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں رسول اللہ ﷺ کا وضو کر کے دکھایا، تو جب سر کے مسح تک پہنچے تو اپنی دونوں ہتھیلیاں سر کے اگلے حصے پر رکھیں، پھر انہیں پیچھے کی طرف لے گئے یہاں تک کہ گدی تک پہنچے، پھر انہیں واپس اسی جگہ تک لے آئے جہاں سے شروع کیا تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: قَالَ عُثْمَانُ بْنُ الْمُنْذِرِ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيَّ، يُحَدِّثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ: «أَنَّهُ أَرَاهُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا بَلَغَ مَسْحَ رَأْسِهِ وَضَعَ كَفَّيْهِ عَلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ ثُمَّ مَرَّ بِهِمَا حَتَّى بَلَغَ الْقَفَا ثُمَّ رَدَّهُمَا حَتَّى بَلَغَ الْمَكَانَ الَّذِي مِنْهُ بَدَأَ» . قَالَ الْوَلِيدُ: وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ زَبْرٍ، عَنْ أَبِي الْأَزْهَرِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بِذَلِكَ. وَأَخْبَرَنِي حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ
ترجمہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں رسول اللہ ﷺ کا وضو کر کے دکھایا، تو جب سر کے مسح تک پہنچے تو اپنی دونوں ہتھیلیاں سر کے اگلے حصے پر رکھیں، پھر انہیں پیچھے کی طرف لے گئے یہاں تک کہ گدی تک پہنچے، پھر انہیں واپس اسی جگہ تک لے آئے جہاں سے شروع کیا تھا۔
ولید بیان کرتے ہیں: مجھے عبداللہ بن علاء بن زبر نے ابوالازہر کے واسطے سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح خبر دی۔ اور مجھے حریز بن عثمان نے عبدالرحمن بن میسرہ کے واسطے سے مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے، رسول اللہ ﷺ سے اسی طرح خبر دی۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانَ الْقَزَّازُ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيُّ، أَنَّهُ حَضَرَ مُعَاوِيَةَ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا، وَقَالَ: «هَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ترجمہ
قاسم بن محمد ثقفی بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں حاضر تھے، انہوں نے وضو کیا اور اپنے دونوں کانوں کے ظاہر اور باطن کا مسح کیا، اور فرمایا: ”یہ رسول اللہ ﷺ کا وضو ہے۔“