کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: سیدنا مالک بن صعصعہ انصاری رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَمُوسَى بْنُ هَارُونَ، قَالَا: ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنِي عَنْ لَيْلَةِ أُسْرِيَ بِهِ»
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، سیدنا مالک بن صعصعہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے معراج کی رات کے بارے میں بیان فرمایا۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16647
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 270، حدیث 598
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ الْعَيْشِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْحَرْمَلِيُّ، أَنَا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ، ثنا أَبِي، عَنِ الْخَلِيلِ بْنِ مَرَّةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَا أَنَا فِي الْحَطِيمِ - وَرُبَّمَا قَالَ: فِي الْحِجْرِ - بَيْنَ النَّائِمِ وَالْيَقْظَانِ، إِذَا أَتَانِي آتٍ فَشَقَّ مِنَ النَّحْرِ إِلَى مَرَاقِّ الْبَطْنِ فَاسْتَخْرَجَ قَلْبِي، ثُمَّ أُتِيتُ بِطَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ فَغُسِلَ بِمَاءِ زَمْزَمَ وَمُلِئَ حِكْمَةً وَإِيمَانًا، وَأُتِيتُ بِدَابَّةٍ دُونَ الْبَغْلِ وَفَوْقَ الْحِمَارِ، أَبْيَضُ يُقَالُ لَهُ الْبُرَاقُ، يَقَعُ خَطْوُهُ عِنْدَ أَقْصَى طَرْفِهِ، فَحُمِلْتُ عَلَيْهِ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَجِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى أَتَيْنَا سَمَاءَ الدُّنْيَا فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ: مَنْ مَعَكَ؟، فَقَالَ: مُحَمَّدٌ، قِيلَ: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالُوا: مَرْحَبًا، وَلَنِعْمَ الْمَجِيءُ مَا جَاءَ، فَفُتِحَ لَنَا فَدَخَلْنَا، فَأَتَيْتُ عَلَى آدَمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِكَ مِنِ ابْنٍ وَنَبِيٍّ، ثُمَّ أَتَيْنَا السَّمَاءَ الثَّانِيَةَ فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقِيلَ: مَنْ مَعَكَ؟، فَقَالَ: مُحَمَّدٌ، قِيلَ: قَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالُوا: مَرْحَبًا بِهِ، وَلَنِعْمَ الْمَجِيءُ جَاءَ، فَفُتِحَ لَنَا فَأَتَيْتُ عَلَى عِيسَى، وَيَحْيَى فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِمَا، فَقَالَا: مَرْحَبًا بِكَ مِنْ أَخٍ وَنَبِيٍّ، ثُمَّ أَتَيْنَا السَّمَاءَ الثَّالِثَةَ، فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَقِيلَ: مَنْ مَعَكَ؟، قَالَ: مُحَمَّدٌ، قَالُوا: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالُوا: مَرْحَبًا بِهِ، وَلَنِعْمَ الْمَجِيءُ جَاءَ، فَأَتَيْتُ عَلَى يُوسُفَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِكَ مِنْ أَخٍ وَنَبِيٍّ، ثُمَّ أَتَيْنَا السَّمَاءَ الرَّابِعَةَ، فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ: مَنْ مَعَكَ؟، قَالَ: مُحَمَّدٌ، قَالُوا: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالُوا: مَرْحَبًا بِهِ، وَلَنِعْمَ الْمَجِيءُ جَاءَ، قَالَ: فَأَتَيْتُ عَلَى إِدْرِيسَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِكَ مِنْ أَخٍ وَنَبِيٍّ، ثُمَّ أَتَيْنَا السَّمَاءَ الْخَامِسَةَ فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقِيلَ: مَنْ مَعَكَ؟، قَالَ: مُحَمَّدٌ، قَالُوا: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالُوا: مَرْحَبًا بِهِ، وَلَنِعْمَ الْمَجِيءُ جَاءَ، فَأَتَيْتُ عَلَى هَارُونَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِكَ مِنْ أَخٍ وَنَبِيٍّ، ثُمَّ أَتَيْنَا السَّمَاءَ السَّادِسَةَ فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقِيلَ: مَنْ مَعَكَ؟، قَالَ: مُحَمَّدٌ، قَالُوا: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالُوا: مَرْحَبًا بِهِ، وَلَنِعْمَ الْمَجِيءُ جَاءَ، فَأَتَيْتُ عَلَى مُوسَى فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ: مَرْحَبًا بِكَ مِنْ أَخٍ وَنَبِيٍّ، فَلَمَّا جَاوَزْتُهُ بَكَى، فَقِيلَ: مَا يُبْكِيكَ؟، فَقَالَ: يَا رَبُّ هَذَا بُعِثَ بَعْدِي يَدْخُلُ مِنْ أُمَّتِهِ الْجَنَّةَ أَكْثَرُ مِمَّا يَدْخُلُ مِنْ أُمَّتِي، ثُمَّ أَتَيْنَا السَّمَاءَ السَّابِعَةَ فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: مَنْ مَعَكَ؟، قَالَ: مُحَمَّدٌ، قَالُوا: أَوَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالُوا: مَرْحَبًا بِهِ، وَلَنِعْمَ الْمَجِيءُ جَاءَ، فَأَتَيْتُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِكَ مِنِ ابْنٍ وَنَبِيٍّ، ثُمَّ رُفِعَتْ لَنَا سِدْرَةُ الْمُنْتَهَى، فَسَأَلْتُ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَقَالَ: هَذِهِ سِدْرَةُ الْمُنْتَهَى، وَإِذَا نَبْقُهَا كَالْقِلَالِ وَإِذَا وَرَقُهَا كَأُذُنِ الْفِيَلَةِ، وَرَأَيْتُ فِي أَصْلِهَا أَرْبَعَةَ أَنْهَارٍ نَهْرَانِ ظَاهِرَانِ وَنَهْرَانِ بَاطِنَانِ، فَسَأَلْتُ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: أَمَا الْبَاطِنَانِ فَنَهَرَانٌ فِي الْجَنَّةِ، وَأَمَّا الظَّاهِرَانِ فَالنِّيلُ، وَالْفُرَاتُ، ثُمَّ رُفِعَ لَنَا الْبَيْتُ الْمَعْمُورُ، فَسَأَلْتُ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ : هَذَا الْبَيْتُ الْمَعْمُورُ يَدْخُلُهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعُونَ أَلْفِ مَلَكٍ ثُمَّ لَا يَعُودُونَ إِلَيْهِ آخِرَ مَا عَلَيْهِمْ، وَفُرِضَتْ عَلِيَّ خَمْسُونَ صَلَاةً، فَانْطَلَقْتُ حَتَّى أَتَيْتُ عَلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ؟، فَقُلْتُ: فُرِضَتْ عَلِيَّ خَمْسُونَ صَلَاةً، قَالَ: إِنِّي أَعْلَمُ بِالنَّاسِ مِنْكَ، فَقَدْ عَالَجْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَشَدَّ الْمُعَالَجَةِ، وَإِنَّ أُمَّتَكَ لَنْ تُطِيقَ ذَلِكَ فَارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَاسْأَلْهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكَ، فَرَجَعْتُ فَسَأَلْتُهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنِّي فَجَعَلَهَا أَرْبَعِينَ صَلَاةً، فَأَتَيْتُ عَلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ؟، قُلْتُ: جَعَلَهَا أَرْبَعِينَ، قَالَ: إِنِّي أَعْلَمُ بِالنَّاسِ مِنْكَ، وَقَدْ عَالَجْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَشَدَّ الْمُعَالَجَةِ، وَإِنَّ أُمَّتَكَ لَنْ تُطِيقَ ذَلِكَ، فَارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَسَلْهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكَ، فَرَجَعْتُ فَسَأَلْتُ رَبِّي فَخَفَّفَ عَنِّي عَشْرًا، فَأَتَيْتُ عَلَى مُوسَى فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ؟، فَقُلْتُ: جَعَلَهَا ثَلَاثِينَ، قَالَ: إِنِّي أَعْلَمُ بِالنَّاسِ مِنْكَ، وَقَدْ عَالَجْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَشَدَّ الْمُعَالَجَةِ، وَإِنَّ أُمَّتَكَ لَنْ تُطِيقَ ذَلِكَ، فَارْجِعْ إِلَى رَبِّكِ فَسَلْهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكَ، فَرَجَعْتُ فَسَأَلْتُهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنِّي فَجَعَلَهَا عِشْرِينَ، فَأَتَيْتُ عَلَى مُوسَى فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ؟، فَقُلْتُ: جَعَلَهَا عِشْرِينَ، قَالَ: إِنِّي أَعْلَمُ بِالنَّاسِ مِنْكَ، وَقَدْ عَالَجْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَشَدَّ الْمُعَالَجَةِ، وَإِنَّ أُمَّتَكَ لَنْ تُطِيقَ ذَلِكَ، فَارْجِعْ إِلَى رَبِّكِ فَسَلْهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكَ، فَرَجَعْتُ إِلَى رَبِّي فَسَأَلْتُهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنِّي فَجَعَلَهَا خَمْسَ عَشْرَةَ، فَأَتَيْتُ عَلَى مُوسَى فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ؟، قُلْتُ: جَعَلَهَا خَمْسَ عَشْرَةَ، قَالَ: إِنِّي أَعْلَمُ بِالنَّاسِ مِنْكَ، وَقَدْ عَالَجْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَشَدَّ الْمُعَالَجَةِ، وَإِنَّ أُمَّتَكَ لَنْ تُطِيقَ ذَلِكَ، فَارْجِعْ إِلَى رَبِّكِ فَسَلْهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكَ، فَرَجَعْتُ إِلَى رَبِّي فَسَأَلْتُهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنِّي فَجَعَلَهَا عَشْرًا، فَأَتَيْتُ عَلَى مُوسَى فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ؟، قُلْتُ: جَعَلَهَا عَشْرًا، قَالَ: إِنِّي أَعْلَمُ بِالنَّاسِ مِنْكَ، وَقَدْ عَالَجْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَشَدَّ الْمُعَالَجَةِ، وَإِنَّ أُمَّتَكَ لَنْ تُطِيقَ ذَلِكَ، فَارْجِعْ إِلَى رَبِّكِ فَسَلْهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكَ، فَرَجَعْتُ إِلَى رَبِّي فَسَأَلْتُهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنِّي فَوَضَعَ عَنِّي خَمْسًا، فَأَتَيْتُ عَلَى مُوسَى فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ؟، فَقُلْتُ: حَطَّ عَنِّي خَمْسًا، قَالَ: إِنِّي أَعْلَمُ بِالنَّاسِ مِنْكَ، وَقَدْ عَالَجْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَشَدَّ الْمُعَالَجَةِ، وَإِنَّ أُمَّتَكَ لَنْ تُطِيقَ ذَلِكَ، فَارْجِعْ إِلَى رَبِّكِ فَسَلْهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكَ، قُلْتُ: قَدِ اسْتَحْيَيْتُ كَمْ أَرْجِعُ إِلَى رَبِّي، قَدْ رَضِيتُ وَسَلِمْتَ، فَنُودِيَ: إِنِّي قَدْ أَمْضَيْتُ فَرِيضَتِي، وَخَفَّفْتُ عَنْ عِبَادِي، وَأَجْزِي بِالْحَسَنَةِ عَشْرَ أَمْثَالِهَا "
ترجمہ
سیدنا مالک بن صعصعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں حطیم میں تھا — یا شاید فرمایا: حجر میں — نیند اور بیداری کے درمیان کی حالت میں تھا کہ اچانک ایک آنے والا میرے پاس آیا اور اس نے (میرا سینہ) گلے سے لے کر پیٹ کے نچلے حصے تک چاک کیا اور میرا دل نکال لیا، پھر میرے پاس سونے کا ایک طشت لایا گیا جو زمزم کے پانی سے دھویا گیا اور حکمت و ایمان سے بھر دیا گیا، پھر میرے پاس ایک سواری لائی گئی جو خچر سے چھوٹی اور گدھے سے بڑی تھی، سفید رنگ کی، جسے براق کہا جاتا تھا، وہ اپنا قدم اپنی انتہائی نظر کی جگہ پر رکھتا تھا، مجھے اس پر سوار کرایا گیا، پھر میں اور جبریل علیہ السلام روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہم آسمانِ دنیا پر پہنچے، جبریل علیہ السلام نے دروازہ کھلوایا، پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں۔ کہا گیا: خوش آمدید، کیا ہی اچھی آمد ہے۔ چنانچہ ہمارے لیے دروازہ کھول دیا گیا، ہم داخل ہوئے تو میں آدم علیہ السلام کے پاس پہنچا، انہیں سلام کیا، انہوں نے کہا: خوش آمدید، اے نیک بیٹے اور نبی۔ پھر ہم دوسرے آسمان پر پہنچے، جبریل علیہ السلام نے دروازہ کھلوایا، پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں۔ کہا گیا: خوش آمدید، کیا ہی اچھی آمد ہے۔ چنانچہ ہمارے لیے دروازہ کھول دیا گیا، میں عیسیٰ اور یحییٰ علیہما السلام کے پاس پہنچا، انہیں سلام کیا، دونوں نے کہا: خوش آمدید، اے نیک بھائی اور نبی۔ پھر ہم تیسرے آسمان پر پہنچے، جبریل علیہ السلام نے دروازہ کھلوایا، پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں۔ کہا گیا: خوش آمدید، کیا ہی اچھی آمد ہے۔ میں یوسف علیہ السلام کے پاس پہنچا، انہیں سلام کیا، انہوں نے کہا: خوش آمدید، اے نیک بھائی اور نبی۔ پھر ہم چوتھے آسمان پر پہنچے، جبریل علیہ السلام نے دروازہ کھلوایا، پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں۔ کہا گیا: خوش آمدید، کیا ہی اچھی آمد ہے۔ میں ادریس علیہ السلام کے پاس پہنچا، انہیں سلام کیا، انہوں نے کہا: خوش آمدید، اے نیک بھائی اور نبی۔ پھر ہم پانچویں آسمان پر پہنچے، جبریل علیہ السلام نے دروازہ کھلوایا، پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں۔ کہا گیا: خوش آمدید، کیا ہی اچھی آمد ہے۔ میں ہارون علیہ السلام کے پاس پہنچا، انہیں سلام کیا، انہوں نے کہا: خوش آمدید، اے نیک بھائی اور نبی۔ پھر ہم چھٹے آسمان پر پہنچے، جبریل علیہ السلام نے دروازہ کھلوایا، پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں۔ کہا گیا: خوش آمدید، کیا ہی اچھی آمد ہے۔ میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس پہنچا، انہیں سلام کیا، انہوں نے کہا: خوش آمدید، اے نیک بھائی اور نبی۔ جب میں ان سے آگے بڑھا تو وہ رونے لگے، ان سے پوچھا گیا: تمہیں کس چیز نے رلایا؟ انہوں نے کہا: اے رب! یہ نوجوان جو میرے بعد بھیجا گیا ہے، اس کی امت میں سے جنت میں داخل ہونے والے میری امت سے زیادہ ہیں۔ پھر ہم ساتویں آسمان پر پہنچے، جبریل علیہ السلام نے دروازہ کھلوایا، پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں۔ کہا گیا: خوش آمدید، کیا ہی اچھی آمد ہے۔ میں ابراہیم علیہ السلام کے پاس پہنچا، انہیں سلام کیا، انہوں نے کہا: خوش آمدید، اے نیک بیٹے اور نبی۔ پھر میرے لیے سدرۃ المنتہیٰ کو بلند کیا گیا، میں نے جبریل علیہ السلام سے پوچھا تو انہوں نے کہا: یہ سدرۃ المنتہیٰ ہے، اس کے بیر مٹکوں جیسے اور اس کے پتے ہاتھیوں کے کانوں جیسے تھے، اور میں نے اس کی جڑ میں چار نہریں دیکھیں، دو ظاہری اور دو باطنی، میں نے جبریل علیہ السلام سے پوچھا تو انہوں نے کہا: باطنی دونوں تو جنت کی دو نہریں ہیں، اور ظاہری دونوں نیل اور فرات ہیں۔ پھر میرے لیے بیت المعمور کو بلند کیا گیا، میں نے جبریل علیہ السلام سے پوچھا تو انہوں نے کہا: یہ بیت المعمور ہے، ہر روز اس میں ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں، پھر دوبارہ کبھی اس میں واپس نہیں آتے، یہ ان کی آخری باری ہوتی ہے۔ اور مجھ پر پچاس نمازیں فرض کی گئیں، میں چلا یہاں تک کہ موسیٰ علیہ السلام کے پاس پہنچا تو انہوں نے پوچھا: تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا: مجھ پر پچاس نمازیں فرض کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا: میں لوگوں کو تجھ سے زیادہ جانتا ہوں، میں نے بنی اسرائیل کو خوب آزما کر دیکھا ہے، اور تمہاری امت اس کی طاقت نہیں رکھے گی، اپنے رب کی طرف واپس جاؤ اور اس سے تخفیف کی درخواست کرو۔ میں واپس گیا اور اپنے رب سے تخفیف کی درخواست کی تو اسے چالیس نمازیں کر دیا گیا، میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا تو انہوں نے پوچھا: تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا: چالیس کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا: میں لوگوں کو تجھ سے زیادہ جانتا ہوں، میں نے بنی اسرائیل کو خوب آزما کر دیکھا ہے، اور تمہاری امت اس کی طاقت نہیں رکھے گی، اپنے رب کی طرف واپس جاؤ اور اس سے تخفیف کی درخواست کرو۔ میں واپس گیا اور اپنے رب سے درخواست کی تو مجھ سے دس کم کر دی گئیں، میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا تو انہوں نے پوچھا: تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا: تیس کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا: میں لوگوں کو تجھ سے زیادہ جانتا ہوں، میں نے بنی اسرائیل کو خوب آزما کر دیکھا ہے، اور تمہاری امت اس کی طاقت نہیں رکھے گی، اپنے رب کی طرف واپس جاؤ اور اس سے تخفیف کی درخواست کرو۔ میں واپس گیا اور اس سے تخفیف کی درخواست کی تو مجھے بیس کر دیا گیا، میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا تو انہوں نے پوچھا: تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا: بیس کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا: میں لوگوں کو تجھ سے زیادہ جانتا ہوں، میں نے بنی اسرائیل کو خوب آزما کر دیکھا ہے، اور تمہاری امت اس کی طاقت نہیں رکھے گی، اپنے رب کی طرف واپس جاؤ اور اس سے تخفیف کی درخواست کرو۔ میں اپنے رب کی طرف واپس گیا اور اس سے تخفیف کی درخواست کی تو مجھے پندرہ کر دیا گیا، میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا تو انہوں نے پوچھا: تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا: پندرہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا: میں لوگوں کو تجھ سے زیادہ جانتا ہوں، میں نے بنی اسرائیل کو خوب آزما کر دیکھا ہے، اور تمہاری امت اس کی طاقت نہیں رکھے گی، اپنے رب کی طرف واپس جاؤ اور اس سے تخفیف کی درخواست کرو۔ میں اپنے رب کی طرف واپس گیا اور اس سے تخفیف کی درخواست کی تو مجھے دس کر دیا گیا، میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا تو انہوں نے پوچھا: تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا: دس کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا: میں لوگوں کو تجھ سے زیادہ جانتا ہوں، میں نے بنی اسرائیل کو خوب آزما کر دیکھا ہے، اور تمہاری امت اس کی طاقت نہیں رکھے گی، اپنے رب کی طرف واپس جاؤ اور اس سے تخفیف کی درخواست کرو۔ میں اپنے رب کی طرف واپس گیا اور اس سے تخفیف کی درخواست کی تو مجھ سے پانچ کم کر دی گئیں، میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا تو انہوں نے پوچھا: تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا: مجھ سے پانچ کم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا: میں لوگوں کو تجھ سے زیادہ جانتا ہوں، میں نے بنی اسرائیل کو خوب آزما کر دیکھا ہے، اور تمہاری امت اس کی طاقت نہیں رکھے گی، اپنے رب کی طرف واپس جاؤ اور اس سے تخفیف کی درخواست کرو۔ میں نے کہا: مجھے اپنے رب کی طرف بار بار جانے میں شرم آنے لگی ہے، میں راضی ہوں اور تسلیم کرتا ہوں۔ تو آواز آئی: میں نے اپنا فریضہ جاری کر دیا اور اپنے بندوں پر تخفیف کر دی، اور میں ایک نیکی کا بدلہ اس جیسی دس نیکیوں کے برابر دوں گا۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16648
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 271، حدیث 599
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ، ثنا هَمَّامُ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي، مَا مَرَرْتُ عَلَى مَلَكٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ إِلَّا أَمَرُونِي بِالْحَجْمِ»
ترجمہ
سیدنا مالک بن صعصعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میرا گزر جس بھی فرشتے کے پاس سے ہوا اس نے مجھے پچھنے (حجامہ) لگوانے کا حکم دیا۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16649
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 274، حدیث 600