حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَخِيهِ، عَنِ ابْنِ عَائِذٍ، عَنْ لَقِيطِ بْنِ أَرْطَاةَ السَّكُونِيِّ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَهُ: إِنَّ لَنَا جَارًا يَشْرَبُ الْخَمْرَ وَيَأْتِي الْقَبِيحَ، فَارْفَعْ أَمْرَهُ إِلَى السُّلْطَانِ، قَالَ: «لَقَدْ قَتَلْتُ تِسْعًا وَتِسْعِينَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا أُحِبُّ أَنِّي قَتَلْتُ مِثْلَهُمْ وَأَنِّي كَشَفْتُ قِنَاعَ مُسْلِمٍ»
ترجمہ
سیدنا لقیط بن ارطاۃ سکونی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے کہا: ہمارا ایک پڑوسی شراب پیتا اور برے کام کرتا ہے، اس کا معاملہ حکمران تک پہنچا دو۔ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ننانوے قتل کیے ہیں، مجھے یہ پسند نہیں کہ میں ان جیسے مزید قتل کروں اور کسی مسلمان کا پردہ فاش کر دوں۔“
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَبُو عَلْقَمَةَ نَصْرُ بْنُ خُزَيْمَةَ، أَنَّ أَبَاهُ، حَدَّثَهُ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَخِيهِ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ، قَالَ: قَالَ لَقِيطُ بْنُ صَبْرَةَ السَّكُونِيُّ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرِجْلَايَ مِعْوَجَّتَانِ لَا تَمَسَّانِ الْأَرْضَ، فَدَعَا لِي فَمَشَيْتُ عَلَى الْأَرْضِ»
ترجمہ
سیدنا لقیط بن صبرہ سکونی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا جبکہ میرے دونوں پاؤں ٹیڑھے تھے، زمین کو چھوتے نہ تھے، تو آپ ﷺ نے میرے لیے دعا فرمائی، تو میں زمین پر چلنے لگا۔