کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: انصار کے ایک شخص کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، أنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ رَجُلٍ، مِنَ الْأَنْصَارِ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة: «أَنَّهُ أَصَابَهُ أَذًى فِي رَأْسِهِ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَحْلِقَ وَيَفْدِيَ بِبَقَرَةٍ»
ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں سر میں تکلیف پہنچی تو نبی کریم ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ سر منڈوا لیں اور ایک گائے فدیے میں دیں۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّوْفَلِيُّ الْمَدَنِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ، مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة أَنَّهُ أَصَابَهُ أَذًى فِي رَأْسِهِ فَحَلَقَهُ، فَقَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِمَاذَا أَنْسُكُ؟، فَأَمَرَهُ أَنْ يَهْدِيَ هَدْيًا يُقَلِّدُهَا ثُمَّ يَسُوقُهَا حَتَّى يُوقِفَهَا بِعَرَفَةَ مَعَ النَّاسِ ثُمَّ يَدْفَعُ بِهَا مَعَ النَّاسِ وَكَذَلِكَ يَفْعَلُ بِالْهَدْيِ
ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں سر میں تکلیف پہنچی تو انہوں نے سر منڈوا لیا، پھر نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: میں کس چیز کی قربانی دوں؟ تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ ایک ہدی (قربانی کا جانور) لے کر اسے قلادہ پہنائیں، پھر اسے ساتھ لے کر چلیں یہاں تک کہ لوگوں کے ساتھ اسے عرفہ میں ٹھہرائیں، پھر لوگوں کے ساتھ ہی اسے لے کر واپس آئیں، اور ہدی کے ساتھ ایسا ہی کیا جاتا ہے۔