المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
رجل من الأنصار، عن كعب بن عجرة باب: انصار کے ایک شخص کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 16414
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّوْفَلِيُّ الْمَدَنِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ، مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة أَنَّهُ أَصَابَهُ أَذًى فِي رَأْسِهِ فَحَلَقَهُ، فَقَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِمَاذَا أَنْسُكُ؟، فَأَمَرَهُ أَنْ يَهْدِيَ هَدْيًا يُقَلِّدُهَا ثُمَّ يَسُوقُهَا حَتَّى يُوقِفَهَا بِعَرَفَةَ مَعَ النَّاسِ ثُمَّ يَدْفَعُ بِهَا مَعَ النَّاسِ وَكَذَلِكَ يَفْعَلُ بِالْهَدْيِترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں سر میں تکلیف پہنچی تو انہوں نے سر منڈوا لیا، پھر نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: میں کس چیز کی قربانی دوں؟ تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ ایک ہدی (قربانی کا جانور) لے کر اسے قلادہ پہنائیں، پھر اسے ساتھ لے کر چلیں یہاں تک کہ لوگوں کے ساتھ اسے عرفہ میں ٹھہرائیں، پھر لوگوں کے ساتھ ہی اسے لے کر واپس آئیں، اور ہدی کے ساتھ ایسا ہی کیا جاتا ہے۔