حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا قَيْسُ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ طَعَامًا فَلَعِقَ أَصَابِعَهُ»
ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے کھانا کھایا اور اپنی انگلیاں چاٹیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي شُرَيْحٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنِ ابْنِ كَعْبٍ، عَنْ كَعْبٍ: «أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ بِثَلَاثِ أَصَابِعَ، ثُمَّ رَأَيْتُهُ لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ حِينَ أَرَادَ أَنْ يَمْسَحَهَا»
ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو تین انگلیوں سے کھاتے دیکھا، پھر انہیں دیکھا کہ جب آپ ﷺ نے اپنی تین انگلیاں صاف کرنی چاہیں تو انہیں چاٹ لیا۔