حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ عَلَى نَاقَةٍ صَهْبَاءَ، لَا ضَرْبَ وَلَا طَرْدَ، وَلَا إِلَيْكَ إِلَيْكَ»
ترجمہ
سیدنا قدامہ بن عبداللہ کلابی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ ایک سرخی مائل اونٹنی پر سوار ہو کر جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار رہے تھے، نہ کوئی مارا جا رہا تھا، نہ بھگایا جا رہا تھا، اور نہ ہی راستہ دو، راستہ دو کی آواز آ رہی تھی۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ صَهْبَاءَ، وَلَا ضَرْبَ، وَلَا طَرْدَ، وَلَا إِلَيْكَ إِلَيْكَ»
ترجمہ
سیدنا قدامہ بن عبداللہ کلابی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اپنی ایک سرخی مائل اونٹنی پر جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار رہے تھے، نہ کوئی مارا جا رہا تھا، نہ بھگایا جا رہا تھا، اور نہ ہی راستہ دو، راستہ دو کی آواز آ رہی تھی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، ثنا أَبُو أَحْمَدُ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْكِلَابِيِّ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي الْجَمْرَةَ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي»
ترجمہ
سیدنا قدامہ بن عبداللہ کلابی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ وادی کے نچلے حصے سے جمرہ کو کنکریاں مار رہے تھے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، وَمَحْمُودُ بْنُ عَوْفٍ، وَعَبَّادُ بْنُ مُوسَى، قَالُوا: ثنا قُرَّانُ بْنُ تَمَامٍ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرٍ الْعَامِرِيُّ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَى نَاقَةٍ، وَيَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ «.» وَهَذَا لَفْظُ عَبَّادِ بْنِ مُوسَى "
ترجمہ
سیدنا قدامہ بن عبداللہ بن عامر عامری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اونٹنی پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، اور اپنی چھڑی سے حجرِ اسود کو چھو رہے تھے۔
یہ الفاظ عباد بن موسیٰ کی روایت کے ہیں۔
یہ الفاظ عباد بن موسیٰ کی روایت کے ہیں۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، قَالَا: ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، حَدَّثَنِي عَرِيفُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِيُّ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ كِلَابٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمِّي قُدَامَةَ الْكِلَابِيَّ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» يَخْطُبُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ، وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حِبَرَةٌ "
ترجمہ
حمید بن کلاب کہتے ہیں: میں نے اپنے چچا سیدنا قدامہ کلابی رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ عرفہ کی شام خطبہ دے رہے تھے، اور آپ ﷺ پر یمنی دھاری دار جوڑا تھا۔