کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عبداللہ بن یزید خطمی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا شُعْبَةُ. قَالَ أَبُو مُسْلِمٍ: وَثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ نَفَقَةً وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا فَهِيَ لَهُ صَدَقَةٌ» قُلْتُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے اور اس کا ثواب اللہ سے امید رکھے تو یہ اس کے لیے صدقہ ہے۔“ (عدی بن ثابت کہتے ہیں) میں نے پوچھا: کیا یہ نبی کریم ﷺ سے مروی ہے؟ کہا: ہاں، نبی کریم ﷺ ہی سے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ، هَكَذَا رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نبی کریم ﷺ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
ابراہیم بن طہمان نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے۔
ابراہیم بن طہمان نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے۔