المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن يزيد الخطمي، عن أبي مسعود باب: عبداللہ بن یزید خطمی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14594
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا شُعْبَةُ. قَالَ أَبُو مُسْلِمٍ: وَثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ نَفَقَةً وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا فَهِيَ لَهُ صَدَقَةٌ» قُلْتُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے اور اس کا ثواب اللہ سے امید رکھے تو یہ اس کے لیے صدقہ ہے۔“ (عدی بن ثابت کہتے ہیں) میں نے پوچھا: کیا یہ نبی کریم ﷺ سے مروی ہے؟ کہا: ہاں، نبی کریم ﷺ ہی سے۔