کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عبداللہ بن ناسج حضرمی کی سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو أَحْمَدَ الطَّالَقَانِيُّ، أَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَيُّوبَ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاسِجٍ الْحَضْرَمِيُّ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَصْحَابِهِ: «قُومُوا فَقَاتِلُوا فَرُمِيَ رَجُلٌ بِسَهْمٍ» فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْجَبَ هَذَا»
ترجمہ
سیدنا عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”اٹھو اور لڑو۔“ تو ایک شخص کو تیر لگا، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس نے جنت واجب کر لی۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا عِصَامُ بْنُ خَالِدٍ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَيُّوبَ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاسِجٍ، حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ عَبْدٍ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ بِالْقِتَالِ فَرُمِيَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ بِسَهْمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْجَبَ هَذَا» وَقَالُوا حِينَ أَمَرَهُمْ بِالْقِتَالِ: إِذًا يَا رَسُولَ اللهِ، لَا نَقُولُ كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَى {اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا} إِلَى آخِرِ الْآيَةِ وَلَكِنَّا نَقُولُ: اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا مَعَكُمَا مِنَ الْمُقَاتِلِينَ
ترجمہ
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کو لڑائی کا حکم دیا تو ان کے ایک ساتھی کو تیر لگا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے جنت واجب کر لی۔“ اور جب آپ ﷺ نے انہیں لڑائی کا حکم دیا تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم ایسا نہیں کہیں گے جیسا بنی اسرائیل نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا: ”تم اور تمہارا رب جاؤ اور دونوں لڑو“ آیت کے آخر تک، بلکہ ہم کہتے ہیں: آپ اور آپ کا رب جائیں اور دونوں لڑیں، ہم آپ دونوں کے ساتھ لڑنے والوں میں سے ہیں۔