المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن ناسج الحضرمي، عن عتبة بن عبد باب: عبداللہ بن ناسج حضرمی کی سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14378
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا عِصَامُ بْنُ خَالِدٍ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَيُّوبَ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاسِجٍ، حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ عَبْدٍ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ بِالْقِتَالِ فَرُمِيَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ بِسَهْمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْجَبَ هَذَا» وَقَالُوا حِينَ أَمَرَهُمْ بِالْقِتَالِ: إِذًا يَا رَسُولَ اللهِ، لَا نَقُولُ كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَى {اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا} إِلَى آخِرِ الْآيَةِ وَلَكِنَّا نَقُولُ: اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا مَعَكُمَا مِنَ الْمُقَاتِلِينَترجمہ
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کو لڑائی کا حکم دیا تو ان کے ایک ساتھی کو تیر لگا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے جنت واجب کر لی۔“ اور جب آپ ﷺ نے انہیں لڑائی کا حکم دیا تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم ایسا نہیں کہیں گے جیسا بنی اسرائیل نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا: ”تم اور تمہارا رب جاؤ اور دونوں لڑو“ آیت کے آخر تک، بلکہ ہم کہتے ہیں: آپ اور آپ کا رب جائیں اور دونوں لڑیں، ہم آپ دونوں کے ساتھ لڑنے والوں میں سے ہیں۔