حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ النَّاجِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: سَأَلْتُ ضَمْرَةَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ؟، فَقَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يُخْبِرُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «تَحَرَّوْهَا لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ»
ترجمہ
بکیر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ضمرہ بن عبداللہ بن انیس سے شب قدر کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کو نبی کریم ﷺ کے حوالے سے بتاتے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے تئیسویں رات میں تلاش کرو۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا بُكَيْرُ بْنُ مِسْمَارٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: قُلْتُ لِضَمْرَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ: مَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِيكَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ؟، قَالَ: كَانَ أَبِي صَاحِبَ بَادِيَةٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ مُرْنِي بِلَيْلَةٍ أَنْزِلُ فِيهَا، قَالَ: «انْزِلْ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ» . قَالَ فَلَمَّا وَلَّى، قَالَ: «اطْلُبْهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ»
ترجمہ
ضمرہ بن عبداللہ بن انیس سے پوچھا گیا: نبی کریم ﷺ نے آپ کے والد کو شب قدر کے بارے میں کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا: میرے والد بادیہ (دیہات) میں رہتے تھے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسی رات بتا دیجیے جس میں میں (مدینہ) آیا کروں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تئیسویں رات کو آیا کرو۔“ (راوی کہتے ہیں:) جب وہ واپس جانے لگے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے آخری عشرے میں تلاش کرو۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَكُونُ بِالرِّحْلَةِ، وَأَنَا بِحَمْدِ اللهِ أُصَلِّي بِهَا فَمُرْنِي لَيْلَةً أَنْزِلُهَا لِهَذَا الْمَسْجِدِ أُصَلِّي فِيهِ، قَالَ: «انْزِلْ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ»
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے روایت ہے کہ ان کے والد نے بیان کیا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں سفر (بادیہ) میں رہتا ہوں اور اللہ کے فضل سے وہیں نماز پڑھتا ہوں، تو مجھے کوئی رات بتا دیجیے جس میں میں اس مسجد میں آ کر نماز پڑھ لیا کروں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تئیسویں رات کو آیا کرو۔“
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، قَالَ: ثنا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا نَكُونُ فِي بَادِيَتِنَا وَأَنَا بِحَمْدِ اللهِ أُصَلِّي بِهَا، فَأْمُرْنِي بِلَيْلَةٍ مِنْ هَذَا الشَّهْرِ أَنْزِلُهَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَأُصَلِّي فِيهِ، فَقَالَ: «انْزِلْ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ فَصَلِّهَا، وَإِنْ أَحْبَبْتَ أَنْ تَسْتَتِمَّ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ فَافْعَلْ، وَإِنْ أَحْبَبْتَ أَنْ تَرْجِعَ إِلَى أَهْلِكَ فَاصْنَعْ»
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اپنی بادیہ (دیہات) میں رہتے ہیں اور اللہ کے فضل سے وہیں نماز پڑھتے ہیں، تو مجھے اس مہینے کی کوئی رات بتا دیجیے جس میں مسجد میں آ کر نماز پڑھ لوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تئیسویں رات کو آؤ اور نماز پڑھو، اگر چاہو تو مہینے کے آخر تک ٹھہرے رہو، اور اگر چاہو تو اپنے اہل خانہ کے پاس واپس چلے جاؤ۔“