کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا عبداللہ بن ابی امیہ بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم رضی اللہ عنہ، اُم المومنین سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کے سوتیلے بھائی (باپ کی طرف سے)، ان کی والدہ عاتکہ بنت عبدالمطلب، رسول اللہ ﷺ کی پھوپھی تھیں، فتح مکہ کے دن مسلمان ہوئے، راستے میں نبی کریم ﷺ سے ملاقات ہوئی تو اسلام قبول کیا، اور غزوہ طائف میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ شہید ہوئے
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ: «أنُّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُلْتَحِفًا بِهِ، مُخَالِفًا بَيْنَ طَرَفَيْهِ»
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ابی امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک ہی کپڑے میں، جس کے دونوں کناروں کو مخالف سمت میں لپیٹا ہوا تھا، نماز پڑھتے دیکھا۔
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، مُخَالِفًا بَيْنَ طَرَفَيْهِ»
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ابی امیہ مخزومی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، جس کے دونوں کناروں کو مخالف سمت میں لپیٹا ہوا تھا۔