کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: ابوحکم عمران سلمی کی سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ عِمْرَانَ السُّلَمِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ فَسَأَلْتُهُ عَنِ النَّبِيذِ، فَقَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ وَالدُّبَّاءِ»
ترجمہ
ابوالحکم عمران سلمی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے نبیذ کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے جرّ (مٹی کے برتن) اور کدو کے برتن (میں بنائے گئے) نبیذ سے منع فرمایا ہے۔“
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ عَنِ النَّبِيذِ، فَقَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَرِّ وَالدُّبَّاءِ»
ترجمہ
ابوالحکم سلمی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے جرّ اور کدو کے برتن سے منع فرمایا ہے۔“