المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
العباس بن سهل بن سعد الساعدي، عن ابن الزبير باب: عباس بن سہل بن سعد ساعدی کی سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13880
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمَلْطِيُّ، وَأَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، عَلَى مِنْبَرِ مَكَّةَ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ: «لَوْ أَنَّ ابْنَ آدَمَ أُعْطِيَ وَادِيًا مِنْ ذَهَبٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ ثَانِيًا، أَحَبَّ إِلَيْهِ ثَالِثًا، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ»ترجمہ
عباس بن سہل بن سعد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو مکہ کے منبر پر اپنے خطبے میں یہ فرماتے سنا: اے لوگو! رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”اگر ابن آدم کو سونے کی ایک وادی دے دی جائے تو وہ دوسری کی خواہش کرے گا، اور اگر دوسری مل جائے تو تیسری کی خواہش کرے گا، اور ابن آدم کا پیٹ مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی، اور اللہ اسی کی توبہ قبول فرماتا ہے جو توبہ کرے۔“