کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: عمرو بن ولید کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيُّ أَبُو حَبِيبٍ، قَالَ: ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلْ تُحِسُّ بِالْوَحْيِ؟ قَالَ: «نَعَمْ أَسْمَعُ صَلَاصِلَ، ثُمَّ أَسْتَتِبُ عِنْدَ ذَلِكَ، وَمَا مِنْ مَرَّةٍ يُوحَى إِلَي، إِلَّا ظَنَنْتُ أَنْ نَفْسِي تَفِيضُ»
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، کیا آپ کو وحی کا احساس ہوتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، میں گھنٹیوں کی سی آواز سنتا ہوں، پھر اس وقت میں چپ ہو جاتا ہوں، اور جب بھی مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے تو مجھے یوں لگتا ہے کہ گویا میری جان نکل جائے گی۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13619
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 16، حدیث 22
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَدْرِي مَنْ مَعَنَا فِي الْبَيْتِ؟، جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَقَدْ سَلَّمَ عَلَيْكَ»
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے گھر میں ہمارے ساتھ کون ہے؟ جبریل علیہ السلام ہیں، اور انہوں نے تمہیں سلام کہا ہے۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13620
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 16، حدیث 23
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عنْ عَمْرِو بنِ الْحَارِثِ، عنْ يَزِيدَ بنِ أَبِي حَبِيبٍ، عنْ عُمَرَ بنِ الْوَلِيدِ، عنْ عَبْدِ اللهِ بنِ عَمْرٍو، قَالَ: كُنْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ، فَقَالَ: «تَدْرُونَ مَنْ مَعَنَا فِي الْبَيْتِ؟» ، قُلْتُ: مَنْ يَا رَسُولَ اللهِ؟، قَالَ: «جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ» ، قُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا جِبْرِيلُ وَرَحْمَةُ اللهِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهُ رَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ»
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے گھر میں تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے ہمارے ساتھ گھر میں کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: کون، یا رسول اللہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام۔“ میں نے عرض کیا: السلام علیک یا جبریل ورحمۃ اللہ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انہوں نے تمہارے سلام کا جواب دیا ہے۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13621
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 17، حدیث 24