المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن الوليد، عن عبد الله بن عمرو باب: عمرو بن ولید کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13621
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عنْ عَمْرِو بنِ الْحَارِثِ، عنْ يَزِيدَ بنِ أَبِي حَبِيبٍ، عنْ عُمَرَ بنِ الْوَلِيدِ، عنْ عَبْدِ اللهِ بنِ عَمْرٍو، قَالَ: كُنْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ، فَقَالَ: «تَدْرُونَ مَنْ مَعَنَا فِي الْبَيْتِ؟» ، قُلْتُ: مَنْ يَا رَسُولَ اللهِ؟، قَالَ: «جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ» ، قُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا جِبْرِيلُ وَرَحْمَةُ اللهِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهُ رَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے گھر میں تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے ہمارے ساتھ گھر میں کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: کون، یا رسول اللہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام۔“ میں نے عرض کیا: السلام علیک یا جبریل ورحمۃ اللہ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انہوں نے تمہارے سلام کا جواب دیا ہے۔“