حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ التُّسْتَرِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ فُرَافِصَةَ، عَنْ قَزَعَةَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ فَضَالَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا أُمَامَةَ، وَذَكَرَ لَهُ أَعْمَالَ الصَّدَقَةِ فَقَالَ: «الصَّدَقَةُ حَقٌّ، وَعُمَّالُهَا فِي النَّارِ لِقَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ترجمہ
حکم بن فضالہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا، اور ان کے سامنے صدقہ وصول کرنے والوں کے کاموں کا ذکر ہوا تو انہوں نے فرمایا: ”صدقہ حق ہے، اور اس کے (ناانصافی کرنے والے) کارندے جہنم میں جائیں گے، یہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے۔“
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ جَمِيلٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ الْبَاهِلِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَكَمِ بْنِ فَضَالَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ حِمْصٍ، فَإِذَا فِيهِ أَبُو أُمَامَةَ يَتَفَلَّى فِيهِ، وَيَدْفِنُ الْقَمْلَ فِيهِ، فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ فَسَبَّحَ ثَلَاثًا، وَكَبَّرَ ثَلَاثًا، وَحَمِدَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: خَفِيفَاتٌ عَلَى اللِّسَانِ، ثَقِيلَاتٌ فِي الْمِيزَانِ تَصْعَدْنَ إِلَى الرَّحْمَنِ. فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، أَنَا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ، وَإِنَّ الْمُصَّدِّقِينَ كَانُوا يَتَعَدَّوْنَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: الصَّدَقَةُ حَقٌّ، وَتباعها فِي النَّارِ، قَوْلُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَصَّرَ أَوْ تَعَدَّى جِيئُوا بِالْمَالِ وَافِدًا، وَلَا تُغَيِّبُوا مِنْهَا فَتَخْبِثُوا مَا غَيَّبْتُمْ، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَلَا تَسُبُّوهُمْ، وَاسْتَعِيذُوا بِاللهِ مِنْ شَرِّهِمْ»
ترجمہ
…میں دیہات (بادیہ) میں رہنے والوں میں سے ہوں، اور صدقہ وصول کرنے والے ہم پر زیادتی کیا کرتے تھے، تو (سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”صدقہ حق ہے، اور اس کے حق تلفی کرنے والے جہنم میں جائیں گے۔“ یہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: ”چاہے وصول کرنے والا کمی کرے یا زیادتی، تم اپنا مال خوش دلی سے لے آؤ، اور اس میں سے کچھ چھپاؤ مت کہ جو چھپاؤ گے وہ ناپاک ہو جائے گا، اور جب تم انہیں (زیادتی کرتے) دیکھو تو انہیں برا بھلا مت کہو، اور ان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو۔“