کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا صدی بن عجلان ابواُمامہ باہلی رضی اللہ عنہ، شام میں رہائش اختیار کی، اور وہیں وفات پائی، ان کے حالات میں سے: ہم سے محمد بن علی مدینی فستقہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے یحییٰ بن ایوب مقابری نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے اسماعیل بن عیاش نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے شرحبیل بن مسلم نے بیان کیا، کہا: میں نے ابواُمامہ باہلی صدی بن عجلان بن عمرو بن وہب رضی اللہ عنہ کو سنا
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَدِينِيُّ فُسْتُقَةُ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ صُدَيَّ بْنَ عَجْلَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ
ترجمہ
شرحبیل بن مسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابو امامہ باہلی، صدی بن عجلان بن عمرو بن وہب رضی اللہ عنہ کو سنا…
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْمِنْقَرِيُّ، ثنا الْأَصْمَعِيُّ، قَالَ: «أَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ الصُّدَيُّ بْنُ عَجْلَانَ مِنْ حَيٍّ يُقَالُ لَهُمْ بَنُو سَهْمِ بْنُ عَمْرٍو بَطْنٌ مِنْ بَنِي قُتَيْبَةَ»
ترجمہ
اصمعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ابو امامہ باہلی، صدی بن عجلان رضی اللہ عنہ اس قبیلے سے تھے جسے بنو سہم بن عمرو کہا جاتا ہے، جو بنو قتیبہ کی ایک شاخ ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ أَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ رَحِمَهُ اللهُ، وَاسْمُهُ صُدَيُّ بْنُ عَجْلَانَ سَنَةَ سِتٍّ وَثَمَانِينَ، سِنُّهُ إِحْدَى وَتِسْعُونَ»
ترجمہ
یحییٰ بن بکیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ابو امامہ باہلی رحمہ اللہ، جن کا نام صدی بن عجلان تھا، چھیاسی ہجری میں فوت ہوئے، اس وقت ان کی عمر اکیانوے برس تھی۔