حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ فُرَافِصَةَ، عَنْ أَبِي عُمَرَ، عَنْ سَلْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ»
ترجمہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”روحیں الگ الگ جماعتوں میں ہیں، جو ایک دوسرے سے مانوس ہو جائیں وہ آپس میں مل جاتی ہیں، اور جو ایک دوسرے سے نامانوس رہیں وہ اختلاف کرتی ہیں۔“
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا ظَهَرَ الْقَوْلُ، وَخُزِنَ الْعَمَلُ، وائْتَلَفَتِ الْأَلْسِنَةُ، وتَبَاغَضَتِ الْقُلُوبُ، وَقَطَعَ كُلُّ ذِي رَحِمٍ رَحِمَهُ، فَعِنْدَ ذَلِكَ لَعَنَهُمُ اللهُ، وأَصَمَّهُمْ، وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ»
ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب باتیں ظاہر ہونے لگیں اور عمل چھپ جائے، اور زبانیں آپس میں مل جائیں مگر دل ایک دوسرے سے بغض رکھیں، اور ہر رشتہ دار اپنے رشتہ دار سے قطع تعلقی کر لے، تو ایسے وقت اللہ ان پر لعنت کرے گا اور انہیں بہرا کر دے گا اور ان کی آنکھیں اندھی کر دے گا۔“