المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمرو البصري، عن سلمان رضي الله عنه باب: ابوعمرو بصری کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6145
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا ظَهَرَ الْقَوْلُ، وَخُزِنَ الْعَمَلُ، وائْتَلَفَتِ الْأَلْسِنَةُ، وتَبَاغَضَتِ الْقُلُوبُ، وَقَطَعَ كُلُّ ذِي رَحِمٍ رَحِمَهُ، فَعِنْدَ ذَلِكَ لَعَنَهُمُ اللهُ، وأَصَمَّهُمْ، وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ»ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب باتیں ظاہر ہونے لگیں اور عمل چھپ جائے، اور زبانیں آپس میں مل جائیں مگر دل ایک دوسرے سے بغض رکھیں، اور ہر رشتہ دار اپنے رشتہ دار سے قطع تعلقی کر لے، تو ایسے وقت اللہ ان پر لعنت کرے گا اور انہیں بہرا کر دے گا اور ان کی آنکھیں اندھی کر دے گا۔“