کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا سعد بن سلامہ انصاری رضی اللہ عنہ، جنگِ جسرِ مدائن میں سن 15 ہجری میں شہید ہوئے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ قُتِلَ يَوْمَ جِسْرِ الْمَدَائِنِ، مَعَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ بْنِ زَعُورَاءَ، سَعْدُ بْنُ سَلَامَةَ»
ترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں کہ جسرِ مدائن کے دن سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ شہید ہونے والے انصار میں، پھر بنو عبدالاشہل بن زعوراء میں سے، سیدنا سعد بن سلامہ رضی اللہ عنہ کا نام شامل ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ قُتِلَ يَوْمَ الْجِسْرِ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي زَعُورَاءَ، سَعْدُ بْنُ سَلَامَةَ»
ترجمہ
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ جسر کے دن شہید ہونے والے انصار میں، پھر بنو عبدالاشہل میں سے، پھر بنو زعوراء میں سے، سیدنا سعد بن سلامہ رضی اللہ عنہ کا نام شامل ہے۔