کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سفیان بن وہب خولانی رضی اللہ عنہ (جو خود بھی صحابی ہیں) کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا أَصْبَغُ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَا: ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، أَنَّ سُفْيَانَ بْنَ وَهْبٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إِلَيْهِ بِطَعَامٍ مَعَ خَضِرَةَ فِيهِ بَصَلٌ أَوْ كُرَّاثٌ لَمْ يَرَ فِيهِ أَثَرَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مَنَعَكَ أَنْ تَأْكُلَ؟» قَالَ: لَمْ أَرَ فِيهِ أَثَرَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَسْتَحْيِي مِنْ مَلَائِكَةِ اللهِ وَلَيْسَ بِمُحَرَّمٍ»
ترجمہ
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: آپ ﷺ نے ان کی طرف پیاز یا گندنا ملا ہوا سبز سالن والا کھانا بھیجا، انہیں اس میں رسول اللہ ﷺ کی انگلیوں کے نشان نظر نہ آئے تو انہوں نے اسے کھانے سے انکار کر دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تمہیں کھانے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اس میں آپ کا نشان نظر نہیں آیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اللہ کے فرشتوں سے حیا آتی ہے، ورنہ یہ حرام نہیں ہے۔“
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا الْفَرْجَ - يَعْنِي وَهِيَ حَائِضٌ - قَالَ: يَبِيتَانِ فِي لِحَافٍ وَاحِدٍ، يَعْنِي الْحَائِضَ إِذَا كَانَ عَلَى الْفَرْجِ ثَوْبٌ "
ترجمہ
حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مرد کے لیے اپنی بیوی سے شرمگاہ کے سوا سب کچھ جائز ہے - یعنی جب وہ حائضہ ہو - فرمایا: دونوں ایک ہی لحاف میں سو سکتے ہیں، یعنی حائضہ اگر اس کی شرمگاہ پر کپڑا ہو۔