کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سلیمان بن عطاء بن یزید کی اپنے والد کے واسطے سے سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الْأَزْرَقِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ يَوْمٍ إِثْنَيْنِ أَوْ خَمِيسٍ إِلَّا يُرْفَعُ فِيهِمَا الْأَعْمَالُ إِلَّا أَعْمَالَ الْمُتَهَاجِرَيْنَ»
ترجمہ
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کوئی پیر یا جمعرات کا دن نہیں گزرتا مگر اس میں اعمال اٹھائے جاتے ہیں، سوائے قطع تعلق رکھنے والے دو لوگوں کے اعمال کے۔“
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الْأَزْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمُتَحَابُّونَ فِي اللهِ عَلَى كَرَاسِيَّ مِنْ يَاقُوتٍ حَوْلَ الْعَرْشِ»
ترجمہ
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے عرش کے گرد یاقوت کی کرسیوں پر ہوں گے۔“
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ، ثنا عَاصِمُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَقَاطَعُوا وَلَا تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، هِجْرَةُ الْمُؤْمِنِينَ ثَلَاثًا فَإِنْ لَمْ يَتَكَلَّمَا أَعْرَضَ اللهُ عَنْهُمَا حَتَّى يَتَكَلَّمَا»
ترجمہ
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قطع تعلق نہ کرو، اور ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور اللہ کے بندے بن کر بھائی بھائی بن جاؤ، مومنوں کا قطع تعلق تین دن تک ہے، پھر اگر وہ بات نہ کریں تو اللہ ان دونوں سے منہ پھیر لیتا ہے یہاں تک کہ وہ بات کریں۔“