المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن عطاء بن يزيد، عن أبيه، عن أبي أيوب باب: سلیمان بن عطاء بن یزید کی اپنے والد کے واسطے سے سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3957
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الْأَزْرَقِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ يَوْمٍ إِثْنَيْنِ أَوْ خَمِيسٍ إِلَّا يُرْفَعُ فِيهِمَا الْأَعْمَالُ إِلَّا أَعْمَالَ الْمُتَهَاجِرَيْنَ»ترجمہ
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کوئی پیر یا جمعرات کا دن نہیں گزرتا مگر اس میں اعمال اٹھائے جاتے ہیں، سوائے قطع تعلق رکھنے والے دو لوگوں کے اعمال کے۔“