کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا حارث بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ: الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ "
ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ بدر میں شریک ہونے والے انصار میں سے، پھر بنو ثعلبہ بن عمرو بن عوف میں سے نام بتاتے ہوئے کہتے ہیں: حارث بن نعمان (شریک تھے)۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنَ بَنِي الْأَوْسِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ: الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ "
ترجمہ
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ بدر میں شریک ہونے والے انصار میں سے، بنو اوس میں سے، پھر بنو ثعلبہ بن عمرو بن عوف میں سے نام بتاتے ہوئے کہتے ہیں: حارث بن نعمان (شریک تھے)۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ مَعَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ، بَدْرِيٌّ "
ترجمہ
ابورافع رضی اللہ عنہ کے بیٹے اپنے والد سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ حاضر رہنے والوں کے نام بتاتے ہوئے روایت کرتے ہیں: حارث بن نعمان، جو بدری تھے، بھی ان میں شامل تھے۔