حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: جَاءَ مَالٌ مِنَ الْبَحْرَيْنِ، فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَبَّاسَ فَحَفَنَ لَهُ، فَقَالَ: «أَزِيدُكَ؟» قَالَ: نَعَمْ. فَحَفَنَ لَهُ، ثُمَّ قَالَ: «أَزِيدُكُ؟» قَالَ: نَعَمْ. فَحَفَنَ لَهُ، ثُمَّ قَالَ: «أَزِيدُكَ؟» قَالَ: نَعَمْ. فَحَفَنَ لَهُ، ثُمَّ قَالَ: «أَزِيدُكَ؟» قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: «أَبْقِ لِمَنْ بَعْدَكَ» . ثُمَّ دَعَانِي فَحَفَنَ لِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، خَيْرٌ لِي أَوْ شَرٌّ لِي؟ قَالَ: «لَا بَلْ شَرٌّ لَكَ» . فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ مَا أَعْطَانِي، ثُمَّ قُلْتُ: لَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا أَقْبَلُ مِنْ أَحَدٍ عَطِيَّةً بَعْدَكَ. قَالَ مُحَمَّدٌ: قَالَ حَكِيمٌ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يُبَارِكَ لِي. قَالَ: «اللهُمَّ بَارِكْ فِي صَفْقَةِ يَدِهِ»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بحرین سے مال آیا تو نبی کریم ﷺ نے عباس رضی اللہ عنہ کو بلایا اور ان کے لیے ایک لپ بھر دی، پھر فرمایا: ”کیا مزید دوں؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ تو آپ ﷺ نے مزید لپ بھر دی، پھر فرمایا: ”کیا مزید دوں؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ تو آپ ﷺ نے مزید لپ بھر دی، پھر فرمایا: ”کیا مزید دوں؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ تو آپ ﷺ نے مزید لپ بھر دی، پھر فرمایا: ”کیا مزید دوں؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے بعد والوں کے لیے بھی کچھ چھوڑ دو۔“ پھر آپ ﷺ نے مجھے بلایا اور میرے لیے ایک لپ بھر دی، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ میرے لیے بہتر ہے یا برا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ تمہارے لیے برا ہے۔“ تو میں نے جو آپ ﷺ نے مجھے دیا تھا وہ واپس کر دیا، پھر میں نے کہا: نہیں! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں آپ کے بعد کسی سے کوئی عطیہ قبول نہیں کروں گا۔ محمد بن سیرین کہتے ہیں: حکیم رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ وہ میرے لیے برکت عطا فرمائے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کے ہاتھ کے سودے میں برکت عطا فرما۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، ثنا عَوْفٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: «نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ مَا لَيْسَ عِنْدِي»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے اس چیز کے بیچنے سے منع فرمایا جو میرے پاس نہ ہو۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْصَارِيُّ الْأَصْفَهَانِيُّ، ثنا رَوْحُ بْنُ عِصَامِ بْنِ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَوْفٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: «نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ مَا لَيْسَ عِنْدِي»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے اس چیز کے بیچنے سے منع فرمایا جو میرے پاس نہ ہو۔“
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ الشُّعَيْثِيُّ، ثنا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ قَالَ: «نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ مَا لَيْسَ عِنْدِي»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے اس چیز کے بیچنے سے منع فرمایا جو میرے پاس نہ ہو۔“
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، ثنا حَجَّاجٌ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَا: ثنا الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: «نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ مَا لَيْسَ عِنْدِي»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے اس چیز کے بیچنے سے منع فرمایا جو میرے پاس نہ ہو۔“
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ، ثنا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ، ثنا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: «نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ مَا لَيْسَ عِنْدِي»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے اس چیز بیچنے سے منع فرمایا جو میرے پاس نہ ہو۔“
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ تَمَّامٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ قَدْ بُورِكَ لِي فِي التِّجَارَةِ، فَأَبِيعُ الْبَيْعَ ثُمَّ أَشْتَرِيهِ؟ قَالَ: «لَا»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: مجھے تجارت میں برکت دی گئی ہے، تو کیا میں کوئی چیز بیچ کر پھر وہی خرید لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَبِيعَنَّ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہرگز وہ چیز مت بیچو جو تمہارے پاس نہ ہو۔“
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ الرَّمْلِيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ، حَدَّثَنِي سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: «نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ مَا لَيْسَ عِنْدِي»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے اس چیز کے بیچنے سے منع فرمایا جو میرے پاس نہ ہو۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: «نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ مَا لَيْسَ عِنْدِي»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے اس چیز کے بیچنے سے منع فرمایا جو میرے پاس نہ ہو۔“
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَلَّامٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا الْعَلَاءُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: " نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَرْبَعِ خِصَالٍ فِي الْبَيْعِ: عَنْ سَلَفٍ وَبَيْعٍ، وَشَرْطَيْنِ فِي بَيْعٍ، وَبَيْعِ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ، وَرِبْحِ مَا لَمْ تَضْمَنْ "
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے خرید و فروخت میں چار باتوں سے منع فرمایا: قرض اور بیع کو ملانے سے، ایک ہی سودے میں دو شرطیں لگانے سے، ایسی چیز بیچنے سے جو تمہارے پاس نہ ہو، اور اس چیز کا نفع کمانے سے جس کا تم ضامن نہ بنے ہو۔“