کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: حبیب بن ابی ثابت کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّهِيدُ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ يَشْتَرِي لَهُ أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ، فَاشْتَرَاهَا ثُمَّ بَاعَهَا بِدِينَارَيْنِ، فَاشْتَرَى شَاةً بِدِينَارٍ وَجَاءَ بِدِينَارٍ، «فَدَعَا لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَرَكَةِ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِالدِّينَارِ»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں ایک دینار دے کر قربانی کا جانور خریدنے بھیجا، انہوں نے وہ جانور خرید کر دو دینار میں بیچ دیا، پھر ایک دینار میں (دوسری) بکری خرید لی اور باقی ایک دینار لے آئے، ”نبی کریم ﷺ نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی اور انہیں حکم دیا کہ وہ وہ دینار صدقہ کر دیں۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3120
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 205، حدیث 3133
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ يَشْتَرِي لَهُ أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ، فَاشْتَرَاهَا ثُمَّ بَاعَهَا بِدِينَارَيْنِ، فَاشْتَرَى شَاةً بِدِينَارٍ وَجَاءَ بِدِينَارٍ، «فَدَعَا لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَرَكَةِ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِالدِّينَارِ»
ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں ایک دینار دے کر قربانی کا جانور خریدنے بھیجا، انہوں نے وہ جانور خرید کر دو دینار میں بیچ دیا، پھر ایک دینار میں (دوسری) بکری خرید لی اور ایک دینار لے آئے، تو نبی کریم ﷺ نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی اور انہیں حکم دیا کہ وہ دینار صدقہ کر دیں۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3121
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 205، حدیث 3134