المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن أبي ثابت عن حكيم بن حزام باب: حبیب بن ابی ثابت کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3120
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّهِيدُ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ يَشْتَرِي لَهُ أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ، فَاشْتَرَاهَا ثُمَّ بَاعَهَا بِدِينَارَيْنِ، فَاشْتَرَى شَاةً بِدِينَارٍ وَجَاءَ بِدِينَارٍ، «فَدَعَا لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَرَكَةِ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِالدِّينَارِ»ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں ایک دینار دے کر قربانی کا جانور خریدنے بھیجا، انہوں نے وہ جانور خرید کر دو دینار میں بیچ دیا، پھر ایک دینار میں (دوسری) بکری خرید لی اور باقی ایک دینار لے آئے، ”نبی کریم ﷺ نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی اور انہیں حکم دیا کہ وہ وہ دینار صدقہ کر دیں۔“